پاکستان عوامی تحریک فرانس جشن آزادی 14 اگست کو گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کرے گی: چودھری محمد اعظم

مورخہ: 08 اگست 2011ء

پیرس(اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم نے مورخہ 08 اگست 2011ء کومیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک جشن آزادی پاکستان 14اگست کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کرے گی جس میں پیرس کی تمام مذہبی وسیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیمات کے سربراہان کے علاوہ فرانس میں مقیم تمام محبان پاکستان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظرافطار ڈنر میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top