منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال کی طرف سے افطار ڈنر

مورخہ: 08 اگست 2011ء

اٹلی (سید محمد ذیشان انس) منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کی تمام تنظیم کو مورخہ 08 اگست 2011ء کو افطار ڈنر پارٹی دی گئی۔

افطار ڈنر میں سرپرست مرزا مظہر الحق بیگ، صدر سید خالد امتیاز، سینئر نائب صدر محمد امین ناز، ناظم قاری محمد نثار، ناظم دعوت وتربیت حافظ محمد شکیل، نائب ناظم دعوت وتربیت صدف حسین، ناظم ممبر سازی چودھری محمد افضل اور دیگر رفقاء نے شرکت کی۔ افطار پارٹی کا باقاعدہ آغاز قاری محمد نثار نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اللہ رب العزت کی حمد وثنا اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی۔ باہمی ڈسکشن میں تنظیم کو مزید بہتر انداز اور منظم حکمت عملی کے ساتھ چلانے پر بات ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top