منہاج مصالحتی کونسل معاشرتی بگاڑ کی اصلاح اور غریب عوام کے حقوق کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے: ملک سیف الملوک

مورخہ: 17 اگست 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر اسلام کے معاشرتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کررہی ہے
منہاج مصالحتی کونسل لاہور آفس کے افتتاح کے موقع پر مقررین کی گفتگو

تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین مبین کی جو خدمت کر رہی ہے اسکی بنیاد اللہ اور اسکے رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت پر قائم ہے اور اتنا بڑا کام محبت کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت پورے عالم اسلام خصوصاً بر صغیر کیلئے بڑی نعمت ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے کم عرصے میں غیر معمولی کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک نے منہاج مصالحتی کونسل کے لاہور آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل سہیل احمد رضا، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر لہراسب گوندل، میاں افتخار چوہدری افضل گجر اور حافظ غلام فرید کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ملک سیف الملوک نے کہا کہ معاشرے کے مجبور افراد کی داد رسی اور معاشرتی مسائل کو بہتر طو پر حل کرنے کیلئے منہاج مصالحتی کونسل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر اسلام کے معاشرتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کر رہی ہے۔ منہاج مصالحتی کونسل پاکستان میں معاشرتی بگاڑ کی اصلاح اور غریب عوام کے حقوق کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل سہیل احمد رضا نے کہاکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں حقوق اللہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کو بھی دین کا اہم حصہ سمجھتے ہوئے معاشرے کے افراد کے مابین تنازعات و معاملات کو باہمی اافہام و تفہیم سے حل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ منہاج مصالحتی کونسل معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج مصالحتی کونسل معاشرے کی اصلاح اور مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔

تقریب سے پاکستانی عوامی تحریک پنجاب کے صدر لہراسب خان گوندل اور چودھری افضل گجر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top