شہر کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان تاریخی فیصلہ دے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 23 اگست 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیان پر چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس احسن اقدام ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان آئینی طور پر فوج کو کراچی کے امن کی بحالی کا ٹاسک دے سکتی ہے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کراچی میں امن و امان کی دلخراش صورتحال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیان پر چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس کو احسن اقدام قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کراچی کے امن کی بحالی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے کراچی کا امن بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور یہ مسئلہ صرف فوج ہی حل کر سکتی ہے۔ آرمی چیف مسئلے کے حل کیلئے فوج کی خدمات دینے کا پہلے ہی بیان دے چکے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان آئینی طور پر فوج کو کراچی کے امن کی بحالی کا ٹاسک دے سکتی ہے کیونکہ عرصہ دراز سے کراچی میں سینکڑوں افراد کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کی طرف امید لگائے بیٹھی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان تاریخی فیصلہ دے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top