تحریک منہاج القرآن کا سالانہ عالمی روحانی اجتماع کل جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں ہو گا، ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے

مورخہ: 25 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن کا سالانہ عالمی روحانی اجتماع کل (ہفتہ) جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب و دعا کریں گے۔ ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کا علیحدہ انتظام ہوگا۔ عالمی روحانی اجتماع www.minhaj.tv کے ذریعے براہ راست پوری دنیا میں دیکھا جائے گا، اس طرح بالواسطہ طور پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان بھی روحانی اجتماع میں شریک ہوں گے۔ نامور قرآء اور نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے۔ صلوۃ التسبیح رات 11:00بجے ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top