ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات

مورخہ: 30 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں ملاقات کی۔ آپ کی یہ ملاقات 27 اگست 2011ء کو وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمۃ القرآن’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ کی کتاب بھی پیش کی۔ معروف صنعتکار اور پاک بھارت چیمبر آف کامرس کے سربراہ ایس ایم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی طرف سے قرآن پاک کے نسخہ اور کتاب کا تحفہ وصول کرنے کے بعد شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ملک کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ ہائے فکر کے معززین کو بھی شیخ الاسلام کا ترجمہ عرفان القرآن پیش کر چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top