سپریم کورٹ بلا تاخیر ذوالفقار مرزا کو طلب کرے: شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری

ذوالفقار مرزا کے خدشہ کے تناظر میں سپریم کورٹ ان کے بیان اور دستاویزات کو فوری طور پر اپنے ریکارڈ میں لے
پاکستان کے موجودہ حالات میں ریکارڈ تلف ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا
ذوالفقار مرزا کے بیانات درست ہیں یا غلط اس کا تعین بھی دستاویزات کو چیک کرنے سے ہی ممکن ہوگا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لندن سے ناظم اعلیٰ رحیق عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے ذوالفقار مرزا کی طرف سے سامنے لائی گئی دستاویزات اور ان کے بیانات انتہائی اہم ہیں۔ مبینہ حقائق اور دستاویزات درست ہیں یا غلط اس کا فیصلہ ہونا بہت ضروری ہے اس لئے سپریم کورٹ بلا تاخیر ذوالفقار مرزا کو طلب کرکے دستاویزی ثبوت اور مکمل بیان ریکارڈ پر لائے۔ ذوالفقار مرزا نے خود جس خدشہ کا اظہار کیا ہے اس تناظر میں ضروری ہے کہ سپریم کورٹ ان کے بیان اور دستاویزات کو فوری طور پر اپنے ریکارڈ میں لے لے، کیونکہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ریکارڈ تلف ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ وہ لندن سے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات درست ہیں یا غلط اس کا تعین بھی دستاویزات کو چیک کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔ اس لئے سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا کو بلا کر قانونی تقاضوں کو فی الفورپورا کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کراچی میں جاری قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کی بدترین لہر پر از خود نوٹس لینا خوش آئند ہے مگر اعلیٰ عدلیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تحقیقات کے بعد ایسا ٹھوس فیصلہ دے جس سے اس قضیے کی جڑ کٹ جائے اور عوام عدم تحفظ کے شدید احساس سے نجات پا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top