منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں عید گفٹ کی تقسیم

مورخہ: 30 اگست 2011ء

سفیر تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 30 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن باندوشہر ابراکی کین جاپان میں ’’ قرآن پاک ‘‘ کی تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں عید الفطر کی خوشی کے تحائف تقسیم کئے۔

تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں منہاج القرآن جاپان کے صدر محمد سلیم خان، ناظم حافظ محمد یعقوب اور منہاج پیس اینڈانٹی گریشن کونسل کے ناظم محمد انعام الحق اور دیگر کارکنان تحریک نے شرکت کی۔ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے تقسیم تحائف کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنی پاک کتاب قرآن پاک میں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے لہذا ہمیں اس کتاب کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ اس کے ساتھ مضبوط تعلق آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور عشق کا درس دیتا ہے جو کہ انسانی فلاح اور کامیابی کا زینہ ہے۔ آئیے آج کے دن ہم سب عہد کریں کہ قرآن پاک کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سنواریں گے۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top