منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سید والہ میں 2 اجتماعی شادیوں کی تقریب

مورخہ: 01 اگست 2011ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام دو شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسبملی رائے محمد اسلم کھرل نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق سیکرٹری جنرل رانا فیصل، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم میاں افتخار احمد، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر رفیق نجم اور ضلع ننکانہ کے ضلعی امیر تحریک علامہ محب النبی طاہر عبدالغفار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس کے بعد ماسٹر محمد شریف نے دلہا اور دلہنوں کیلئے دعائیہ اشعار پڑھے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

تقریب سے میاں افتخار احمد، علامہ محب النبی طاہر، رانا فیصل، انجینئر رفیق نجم، راؤ محمد اقبال ایڈوو کیٹ نے بھی خطاب کیا۔ علامہ صاحبزادہ غلام محی الدین نے دونوں جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ نکاح کے بعد جوڑوں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دُعائے خیر کی گئی۔

باراتوں اور مہمانوں کیلئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مہمانوں نے آخر میں دلہے اور دلہنوں کو گفٹس تقسیم کئے اور دعاؤں میں دونوں جوڑوں کو رخصت کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top