ویمبلے ایرینا (لندن) کانفرنس میں مختلف مذاہب کے افراد شریک ہو ں گے: شاہد مرسلین

یو کے (شاہد مرسلین) منہاج القرآن برطانیہ کے ترجمان شاہد مرسلین نے کہا ہے کہ ویمبلے ایرینا کانفرنس برطانیہ میں ہونے والے سابقہ تمام مذہبی و سیاسی اور سماجی پروگراموں کا ریکارڈ توڑ دے گی کیونکہ اس کی اہمیت انفرادی کی بجائے اجتماعیت پر رکھی جائے گی۔ وہ گذشتہ روز منہاج القرآن برطانیہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت منہاج القرآن یوکے کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے کی جبکہ پروجیکٹ مینجر شہزاد خرم، داؤد حسین مشہدی، اشتیاق احمد قادری، عبدالقدیر قادری اور علامہ محمد صادق قریشی سمیت مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شاہد مرسلین نے کانفرنس کی انفرادیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کے شرکاء میں مسیحی، ہندو، یہودی، سکھ ، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے سینکڑوں نمائندگان شرکت کریں گے جو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں دنیا بھر میں امن و امان اور انسانیت کے لئے باہمی محبت و یگانگت کی اجتماعی دعا کریں گے۔

اشتیا ق احمد قادری نے کہا کہ ایسے مواقع معاشرے میں خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن برطانیہ کے زیراہتمام مورخہ 24 ستمبر 2011ء کو منعقد ہونے والی کانفرنس ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی میں منعقد ہونے والے گذشتہ چند سالوں کے الھدایہ کیمپوں کا تسلسل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top