منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 09 ستمبر 2011ء بروز جمعہ ماہانہ محفل گوشہ درود کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کے بعد ہفتہ وار محفل ذکر و نعت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

پروگرام میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ محفل نعت کے بعد تمام حاضرین نے ادب و یکسوئی کے ساتھ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود پاک کے گلدستے پیش کئے۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے استقامت کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آپ کی گفتگو کے بعد منہاج نعت کونسل فرانس نے ذکر الٰہی کرایا۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی۔ اختتام پر شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا جس کا اہتمام حاجی ایوب اور صوفی نیاز خان نے کیا تھا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top