ڈاکٹر رحیق احمد عباسی( ناظم اعلیٰ ) کا دورہ یونان، تنظیم سازی اور عشائیہ میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مورخہ 16 ستمبر 2011ء بروز جمعہ کو تنظیمی دورہ پر یونان پہنچے جہاں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل، ملک جاوید اعوان، الحاج محمد شفیق قادری، غلام مرتضی قادری، سید محمد جمیل شاہ، عبدالجبار سلہری اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مورخہ 17 ستمبر 2011ء کو یونان کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) مہمان خصوصی تھے جبکہ اعجاز احمد وڑائچ (صدرمنہاج یورپین کونسل)، محمد بلال اپل (جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل) کی زیرنگرانی یونان کی تنظیم نو کی گئی جس کے مطابق رانا وقار احمد (صدر)، ملک جاوید اقبال اعوان (سینئر نائب صدر)، الحاج محمد شفیق اعوان ( ناظم )، محمد یاسین (ناظم مالیات)، عبدالجبار سلہری (ناظم تعلیمات)، سید محمد جمیل شاہ (صدر پیس اینڈ انٹی گریشن)، غلام مرتضیٰ قادری (ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن) تنظیمی عہدوں پر فائز کئے گئے۔ پروگرام میں امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، صوفی عبیداللہ چشتی، محمد رمضان قادری، جاوید اقبال قادری (لائبریرین)، محمد عامر قادری اور دیگر عہدیداران و اراکین نے بھر پور شرکت کی۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اتحاد اور اتفاق کی بات کرتی ہے اور معاشرے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ منہاج القرآن دنیا بھر میں شعورکی بیداری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مثالی مدد کررہی ہے جس میں خوراک، رہائش، ادویات، کیمپ اور مکانات تیار کر کے فراہم کئے جارہے ہیں۔ منہاج القرآن رواداری، بھائی چارے کا درس دیتی ہے اور شیخ الاسلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا رہی ہے کہ آؤ ایک جھنڈے تلے جمع ہو جاؤ اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع اپنے دل میں جلا کر پوری دنیا کو روشنی دیں۔

مورخہ 18 ستمبر 2011ء کو ایتھنرز میں ملک جاوید اقبال اعوان اور شاہد محمود طاہر نے پاک تکہ ریسٹورنٹ امونیا میں معزز مہمانوں کے لئے بھر پور عشائیہ دیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ عشائیہ میں راجہ مجاہد جرال، میاں وقار احمد (صحافی)، طلعت جعفری (صحافی)، احسان اللہ خان (صحافی)، حاجی یوسف چودھری (صحافی)، ملک جاوید اقبال اعوان، صوفی عبیداللہ چشتی، علامہ شہباز احمد صدیقی، علامہ محمد نواز ہزاروی، الحاج محمد شفیق اعوان، رانا وقار احمد، عبدالجبار سلہری، نوید سحر، چودھری مدثر خادم، غلام مرتضیٰ قادری، شاہد محمود طاہر، ڈاکٹر عبدالرزاق، طارق شریف اعوان، محمد الیاس، ناصر علی قادری، چودھری مدثر وڑائچ (صدر پاکستان مسلم لیگ ق یونان)، چودھری قاسم ڈوئیاں (مسلم لیگ ق)، چودھری غلام نبی، چودھری اعجاز (مسلم لیگ ن)، چودھری شبیر دھامہ (صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونان)، کاشف عزیز بھٹہ (جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن)، چودھری عمران وڑائچ (اسلامک فورم)، حاجی محمد افضل (صدر سلطان باہو ٹرسٹ)، مہر جاوید اسلم آرائیں (صدر پاکستان کمیونٹی اتحاد)، ابراہیم فیض (وینس ٹی وی یونان)، حافظ شاہد غفار (ضیاء الامت فاؤنڈیشن) اور دیگر احباب نے بھر پور شرکت کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top