معروف نعت گو شاعر و ادیب، صدر شعبہ ادبیات FMRi محمد ضیاء نیر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

معروف نعت گو شاعر و ادیب، صدر شعبہ ادبیات فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد ضیاء نیر آج 23 ستمبر 2011ء کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

انا لله وانا اليه راجعون.

ان کی نماز جنازہ آج 23 ستمبر 2011ء بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ واقع مجاہد آباد (رام گڑھ) نزد مغل پورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ جس میں مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کے علاوہ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے احباب نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعائیں کیں۔ ان کے علاوہ معروف سیاسی، ادبی و سماجی شخصیات سمیت بے شمار لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top