منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور میں متاثرین سیلاب کی 10 اجتماعی شادیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور میں متاثرین سیلاب کی 10 بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے جبکہ تقریب کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد نے کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی، منور بھٹی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رشتہ ازواج میں جو جوڑے منسلک ہوئے ہیں اُنکے نام حسب ذیل ہیں۔

سلمیٰ بی بی کی کارواں احمد سے، عابدہ بی بی کی حکیم اللہ سے، شہناز بی بی کی محمد اقبال کمبوہ سے، کلثوم بی بی کی محمد خالد سے، شمیم بی بی کی عقیل احمد سے، تسلیم بی بی کی لال دلاور سے، بشری بی بی کی جہانگیر خان سے، یاسمین بی بی کی توفیق احمد سے، رابعہ مائی کی جلیل احمد سے اور سائرہ بی بی عطاء حسین کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے۔ ان جوڑوں کا تعلق سیلاب زدہ علاقوں فاضل پور، روجھان، راجن پور سے تھا۔ انتظامیہ نے تمام باراتوں کا پرتباک استقبال کیا۔ مہمانوں نے دلہا حضرات کو گھڑیوں کا تحفہ پیش کیا جبکہ دلہنوں کو جیولری سیٹ کا تحفہ دیا گیا۔ برائیڈل گفٹس جو دلہنوں کو دیئے گئے اُن ڈبل بیڈ بمع گدا، کٹلری سیٹ، ڈنر سیٹ، ٹیبل چار کرسیاں، الماری، ڈبل بیڈ رضائی، کچن آئیٹمز، واشنگ مشین و دیگر اشیاء ضرورت کی چیزیں دی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ بچیاں والدین کی زندگی کے شگفتہ پھول اور ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہیں۔ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے دو بیٹے تھے۔ اس نے صرف ایک کا بوسہ لیا اور دوسرے کو نظر انداز کر دیا۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت فرمائی کہ تم ان کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہ کرو گے؟ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ’’تمہاری اولاد میں سب سے بہتر گھر میں رہنے والی لڑکیاں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی شادیوں کے یہ سلسلے شروع کرا کر معاشرے میں غریبوں کے دکھ درد کا سہارا بنے ہیں۔

تقریب سے رانا فیاض احمد، ساجد محمود بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نکاح کے بعد رخصتی سے قبل مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top