منہاج کالج برائے خواتین میں ڈینگی سے بچاو کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فری میڈیکل کیمپ 26 ستمبر 2011ء کو لگایا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ہوا تھا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی میڈیسن مفت دی گئی۔ منہاج کالج برائے خواتین میں 26 ستمبر 2011ء کو کیمپ کا آغاز صبح 11 بجے ہوا، جس میں گرلز کالج کی طالبات سمیت تحفیظ القرآن اور ماڈل سکول کی طالبات، تمام اسٹاف ممبرز اور کارکنان کے علاوہ  1500 سے زائد مریضوں کو مفت میڈیسن دی گئیں۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نائب ناظم اور اس مہم کے کو آرڈینیٹر حافظ خرم شہزاد نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور بھر میں اپنے تعلیمی اداروں میں 30 کیمپ لگانے کی مہم شروع کی تھی۔ اس سلسلے میں مزید 27 میڈیکل کیمپس بھی لگائیں جائیں گے۔ منہاج پروڈکشنز کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر قاشر رفیق اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری حسن ظہیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top