فیڈرل منہاجینز فورم اسلام آباد کے زیراہتمام خصوصی نشست بعنوان درپیش قومی اور بین الاقوامی ایشوز کل (یکم اکتوبر) کو ہوگی

فیڈرل منہاجینز فورم (FMF) راولپنڈی/اسلام آباد میں موجود منہاجینز کے زیراہتمام مورخہ یکم اکتوبر 2011 بروز ہفتہ کو ایک خصوصی نشست بعنوان "درپیش قومی اور بین الاقوامی ایشوز" کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں معروف کالم نگار اور ٹی وی اینکر جاوید چوہدری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان خصوصی شرکت کریں گے۔ پروگرام کا انعقاد جامعۃ الازہر (واگ) پاکستان برانچ G-8 مرکز اسلام میں شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔ پروگرام میں پروفیسر راشد مسعود کلیامی (سرپرست فیڈرل منہاجینز فورم)، پروفیسر عبدالقدوس درانی (صدر فیڈرل منہاجینز فورم) اور محمد حفیظ کیانی (جنرل سیکرٹری فیڈرل منہاجینز فورم) بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top