COSIS میں انگلش لینگوئج کورس کا آغاز

عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈئیر (ر) عبیداللہ رانجھا کی خصوصی کاوش سے کالج آف شریعہ میں انگلش لینگوئج کورس کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کورس میں ابتداً صرف ایم اے کی کلاسز کے طلبہ شریک ہیں، بعد ازاں دیگر کلاسز کے طلبہ کو بھی یہ کورس کرایا جائے گا۔ انگلش لینگوئج کورس کے آغاز پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کلاس میں ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔

انگلش لینگوئج کلاس کے پہلے دن وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری، کوآرڈینیٹر محمد عباس نقشبندی، کوآرڈینیٹر ای لرننگ صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ وائس پرنسپل ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری نے طلبہ کو کلاس ٹیوٹر کا تعارف کروایا اور طلبہ کو آگاہ کیا کہ ان کو کرایا جانے والا یہ انگلش کورس وقت کی اہم ضرورت ہے اور عصر حاضر میں اس کی اہمیت مسلم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top