منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری اقبال وڑائچ کا دورہ اریزو

اٹلی(محمد عمران) منہاج القرآ ن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری اقبال وڑائچ نے مورخہ 01 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ کو مچراتا تنظیم کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن اریزو کا دورہ کیا اور اریزو کے عہدیداران سے میٹنگ کی جس میں مقامی تنظیمی معاملات کے حوالہ سے بات چیت کی گئی اور نو منتخب تنظیم کی کارکردگی پر نظر ثانی کی گئی۔ اس موقع پر چودھری اقبال وڑائچ نے لند ن میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس کی بے پناہ کامیابی پر تمام عہدیداران، وابستگان اور رفقاء کو مبارکباد پیش کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بین المذاہب امن کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چودھری اقبال وڑائچ نے اپنے دورہ اریزو کے دوران منشاد احمد گوندل کی رہائش گاہ پر ان کے بھانجے کے بے دریغ قتل پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس تعزیتی تقریب میں مچراتا تنظیم کے عہدیداران مرزا مظہر بیگ، محمد امین ناز، ضمیر حسین، محمد آصف، محمد افضل اور محمد یونس بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top