منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون)

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان کی والدہ مورخہ 08 اکتوبر 2011ء کو کھاریاں (پاکستان) میں انتقال کرگئیں(انا للہ ونا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، پاکستان عوامی تحریک کے صدر چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چوھری محمد اعظم سیکرٹری میڈیا فرانس عدنان شفقت کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، سیکرٹری انفارمیشن منہاج یورپین کونسل ظہیر احمد انجم، صدر پیس اینڈ انٹی گریشن یونان سید محمد جمیل شاہ، صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد، منہاج القرآن سپین کے ناظم نوید احمد اندلسی اور دیگر قائدین، عہدیداران اور کارکنان نے ملک شبیر احمد اعوان سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے مرکزی سیکرٹریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ملک شبیر احمد اعوان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ قائدین اور سٹاف کے جذبات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top