منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام

مورخہ: 18 اگست 2011ء

منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منہاج القرآن مرکز لاکورنیو فرانس میں منعقد ہوا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صدر منہاج سسٹر لیگ فرانس فرخندہ الطاف نے حاصل کی۔ درود و نعت کی سعادت صدر منہاج ویمن لیگ فرانس مسز مسرت جہاں منشاء نے حاصل کی۔ نعت خوانی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ثمرین محمد، سعدیہ عثمان، رابعہ خواجہ اور حرا ریاض نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل نعت کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔ نائب ناظمہ تربیت زرینہ ابوبکر نے اولیاء کرام سے محبت کے موضوع پر مدلل گفتگو کی، جنرل سیکرٹری منہاج سسٹر لیگ عظمی رسول نے فرنچ زبان میں یوتھ کو ویمبلے ارینا لندن میں منعقد ہونے والی امن عالم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، نازیہ عدنان نے اسلام آسان اور پرامن دین ہے کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں جامع گفتگو کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا، آپ نے اپنے خطاب میں قرآن سے تعلق اور نماز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کے بچاؤ کے لئے قرآن کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ شیطان کے شر سے بچنے کے لئے قرآن پاک، خدا کا ذکراور درود شریف کی کثرت رکھنے چاہیئے۔ منہاج ویمن لیگ فرانس کی ممبران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top