تحریک منہاج القرآن فرنٹییئر/ پنجاب (گلیات کی تنظیم سازی)

علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ سے واپسی کے بعد 20 ستمبر 2011ء کو باڑیاں پہنچے۔ جہاں انہوں نے"الوقاص ہوٹل" میں ہونے والے اجلاس میں گلیات کے لیے تنظیم سازی کی۔ یوں آپ کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن گلیات کا قیام عمل میں لایا گیا۔

تنظیم نو تحریک منہاج القرآن فرنٹیئر/ پنجاب (گلیات)

  • صدر: حاجی صغیر احمد عباسی
  • نائب صدر: محمد پرویز عباسی
  • ناظم: محمود ساجد عباسی القادری
  • نائب ناظم: کامران ریاض عباسی
  • جنرل سیکٹری: محمد نعیم قادری
  • ناظم دعوت: محمد یامین عباسی
  • نائب ناظم دعوت: حکیم قمر مصطفی
  • ناظم ویلفیئر: امتیاز احمد عباسی
  • نائب ناظم ویلفیئر: طارق محمود علوی
  • ناظم مالیات: بلال دلاور عباسی
  • نائب ناظم مالیات: وحید احمد عباسی
  • ناظم امور خواتین: راشد اعجاز
  • ناظم نشر و اشاعت: شاہد محمود عباسی
  • ناظم تعلقات عامہ: شفیق عباسی
  • نائب ناظم تعلقات عامہ: ارشد محمود عباسی

تحریک منہاج القرآن فرنٹیئر/ پنجاب کے اہداف

  1. گلیات کلی ملحقہ سات یونین کونسلز میں تحریک کی تنظیم سازی اور باقاعدہ ممبر شپ کا آغاز
  2. مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام کے ساتھ ہی "لائبریریز اور CD EXCHANGES" کا قیام
  3. بطور خاص ویلفیئر کے منصوبہ جات پر توجہ اور مستحقین کی مالی امداد کی منصوبہ بندی
  4. حلقات درود کا مستقل نیٹ ورک

لائبریریز کا قیام:

علامہ حافظ محمد ہارون عباسی کی خصوصی کاوش کے باعث شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء کتب و خطابات کی سی ڈیز پر مشتمل مین بازار باڑیاں میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر اور لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملحقہ یونین کونسلز میں لائبریریز کے قیام کے سلسلے میں چار مزید لائبریریز کا قیام عمل لایا گیا۔

رپورٹ: ساجد محمود عباسی القادری (ناظم تحریک منہاج القرآن گلیات)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top