منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کی یوتھ لیگ میں 14 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان الوادعی تقریب 2 اکتوبر 2011 کو انوار کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی۔ مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری بابر، سابق مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی، نائب ناظم پنجاب تحریک منہاج القرآن اشتیاق حنیف مغل اور مرکزی سیکرٹری سمیت دیگر قائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تلاوت و نعت کی سعادت حافظ حسن قادری اور لقمان احمد نے حاصل کی، اس کے بعد نعت خوانی بھی کی گئی۔ ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کاشف عمر مصطفوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری بابر، سابق مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی، نائب ناظم پنجاب تحریک منہاج القرآن اشتیاق حنیف مغل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

پروگرام میں یوتھ لیگ کی نئی تحصیلی ٹیم نے بھی حلف اٹھایا اور گزشتہ تحصیل اور ضلعی عہدیدران کو کار کردگی پر خصوصی شیلڈز بھی دی گئی۔ آخر میں ملک امجد محمود چاند کو ان کی تحریکی خدمات اور اشتیاق حنیف مغل کو بطور سابقہ کوآرڈینیٹر MYL سیالکوٹ خدمات سرانجام دینے پر اعزازی شیلڈز بھی دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top