منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 60 رکنی حج قافلہ حج کی سعادت کیلئے روانہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 60 رکنی حج قافلہ مورخہ 18 اکتوبر 2011ء کو علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی قیادت میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگیا۔
حج قافلے کو صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، ناظم پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم، صدر منہاج سکور فرانس محمد نعیم چودھری، ناظم شعبہ رفاقت محمد الطاف حسین اور کثیر تعداد میں آئے ہوئے ممبران شوریٰ و معززین پیرس نے قافلے کو الوداع کیا۔ قافلے کی قیادت 12 حج قافلوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری کر رہے ہیں۔ حج قافلہ مرد وخواتین سمیت 60 افراد پر مشتمل تھا۔ قافلے میں منہاج القرآن فرانس کے سینئر نائب صدر و ممبر حج کمیٹی رانا محمد اشرف، نائب صدر حاجی محمد اشرف، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری محمد ظفر اقبال، صدر منہاج یوتھ لیگ محمد عمیر اشفاق اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی شبیر البدر بھی شریک ہیں۔ یہ قافلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری دنیا سے آئے ہوئے حج قافلوں کے ساتھ مل کر حج کی سعادت حاصل کرے گا۔
رپورٹ:عدنان شفقت
تبصرہ