40 روزہ عرفان القرآن کورس کل (سوموار) سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگا

کورس کا مقصد قرآن مجید کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ترجمہ کی صلاحیت پیدا کرنا ہے

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے تحت میٹرک پاس طلبہ و طالبات کیلئے 40 روزہ عرفان القرآن کورس کل (سوموار) سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگا۔ کورس میں قرآن مجید پڑھنا، ترجمہ قرآن، تجوید و قرآت، تفسیر، حدیث، فقہ اور عقائد اسلامی کا منتخب نصاب جدید سائنسی طریقہ کو بروئے کار لاتے ہوئے پڑھایا جائے گا۔ عرفان القرآن کورس کا مقصد قرآن مجید کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ترجمہ کی صلاحیت پیدا کرنا ہے تا کہ معاشرے میں قرآن سے ٹوٹے اور کمزور پڑنے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top