تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ختم وصال پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم وصال کی تقریب برمکان قاری عبدالقیوم غوری منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار، خواجہ احمد، ملک سلطان اور خواجہ رفیق صدیقی نے سیدنا طاہر علاؤ الدین رحمۃ اللہ علیہ کی حیات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پڑھی گئی۔ ملک اقبال شاہد، ملک سلیم قادری، ملک اسلم حماد اور قاری عبدالقیوم غوری نے نعت خوانی کی اور غوث پاک کی منقبت پیش کی۔ تقریب میں عابد جوئیہ، مرزا اسلم، میاں بلال، ملک عمر فاروق، ملک سلمان، ملک نعمان، روف غوری اور عثمان سلمان غوری نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے کہا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کی زندہ کرامت خود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ہر کارکن پر غوث پاک کا سایہ ہے اور تحریک منہاج القرآن فیضان غوثیہ کا سیل رواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے تصوف کے میدان میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ پروگرام کے آخر میں ختم غوثیہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top