منہاج القرآن کے وفد کی جہانگیر بدر کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی جہانگیر بدر کے گھر جا کر ان کی بھاوج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، مغفرت کی دعا کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد میں سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور جواد حامد بھی شامل تھے۔ وفد نے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جہانگیر بدر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تصنیفی، تحقیقی اور فلاحی خدمات قابل قدر، قابل تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور جہانگیر بدر دونوں رہنماؤں نے عصر حاضر میں اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن حالات میں جملہ مسالک اور مکاتب فکر کو فروعی اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق کی راہیں تلاش کرنا چاہیے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ وسیع تر مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top