مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور آزاد کشمیرکی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) میرپور آزاد کشمیرکی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ اشتیاق مصطفوی صدر، حافظ جہانگیر اختر نائب صدر اور عزیر قریشی سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ محمد اویس سیکریٹری جنرل، سید آصف الطاف سیکریٹری فنانس، انیس احمد سیکریٹری حلقہ درود، محمد عامر سیکریٹری انفارمیشن، مقصود احمد سیکریٹری سکولز و کالجز اور محمد جنید سیکریٹری دعوت منتخب ہوئے۔ حافظ عمیر احمد قادری کو آرڈینیٹر MSM آزاد کشمیر نے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر رکھیں۔ تعلیمی میدان میں آپ کی شاندار کامیابی آپ کو منزل تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے طلبہ اجتماع کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع طلبہ میں بیداری شعور کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ "اک عزم کریں اک کام کریں مستحکم پاکستان کریں" کے عنوان کے تحت بیداری شعور طلبہ اجتماع 19 نومبر کو پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں صبح دس بجے شروع ہوگا اور شام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آزاد کشمیر سے ہزاروں طلبہ اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اس عظیم اجتماع میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری طلبہ اجتماع سے خصوصی خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز اور انقلابی قیادت میں MSM نے طلبہ کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو بیک وقت طلبہ میں تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز معاشرے میں امن، محبت، تشکیل کردار، خدمت انسانیت اور تعمیر وطن کیلئے مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top