منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اجلاس مشاورتی کونسل اور الوداعیہ تقریب

مورخہ یکم اکتوبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے صفہ ہال میں ویمن مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات محترمہ سمیرا رفاقت ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ اجلاس میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ، محترمہ نوشابہ ضیاء ناظمہ تربیت، محترمہ سدرہ کرامت ناظمہ دعوت، محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM، محترمہ افنان بابر نائب ناظمہ تربیت، محترمہ نائلہ جعفر نائب ناظمہ دعوت اور محترمہ نبیلہ یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ملک بھر سے 51 تنظیمات جن میں لاہور، حویلی لکھا، شیخوپورہ، جڑانوالہ، گوجرہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خانیوال، دیپالپور، فتح پور، چوبارہ، چشتیاں، کمالیہ، مرید کے، سید والا، نارووال، راولپنڈی، سیالکوٹ، اسلام آباد، وزیر آباد، پشاور، پنڈی گھیپ، ظفر وال، لالیاں سمبڑیال اور ماڈل سیٹز کے ٹاونز اور PP's حلقات کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود وسلام سے ہوا۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والی تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں گزشتہ سال کی ورکنگ کو analys کیا گیا۔ تنظیمات کی مشاورت کے ساتھ آئندہ سرگرمیوں کی پلاننگ پر بات کی گئی اور مزید تربیتی اور دعوتی نیٹ ورک کے فروغ کے لئے مرکزی ویمن لیگ کے visits اور فیلڈ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا۔

محترمہ سمیرا رفاقت ذاتی مصروفیات کے باعث بیرون ملک تشریف لے جارہی تھیں اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئی ٹیم کو متعارف کروانے کے لئے دوسرے session کا انعقاد کیا گیا۔

ویمن لیگ کی سابقہ عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ممبران محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ نرید فاطمہ، محترمہ رافعہ علی قادری، محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ غلام زہرہ، محترمہ نسیم گلزار اور محترمہ راضیہ شاہین نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ تمام سینئرز عہدیداران نے محترمہ سمیرا رفاقت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں تنظیمات کی سینئر عہدیداران نے بھی محترمہ سمیرا رفاقت کے زیر قیادت کام اور فکری و نظریاتی پختگی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان کی مشن سے والہانہ محبت، مشن کا درد اور کام کرنے کی لگن اور جذبہ کو سراہا۔

محترمہ سمیرا رفاقت نے تنظیمات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی منزل کے حصول کے لئے اخلاص اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ تنظیمی structure کو یونٹ لیول تک پھیلایا جاسکے۔ انہوں نے تمام سینئرز، مرکزی ٹیم اور تنظیمات کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور ان کی مشن کے ساتھ استقامت اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے نئی مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ نوشابہ ضیاء اور ٹیم سے تنظیمات کو متعارف کروایا۔

محترمہ نوشابہ ضیاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں خلوص اور لگن سے کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں محترم سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے قائد کی فکر کی پیامبر محترمہ سمیرا رفاقت کی مشن کے کام سے لگن، اخلاص، جہد مسلسل، استقامت اور تین سالہ شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور نئی ناظمہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ بھرپور معاونت کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ تمام تنظیمات کو بھی تعاون کرنے کو کہا۔

اجلاس کا اختتام محترمہ سدرہ کرامت کی خصوصی دعا پر ہوا۔

رپورٹ: شاکرہ چوہدری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top