خواجہ محمد اشرف کی عرفان القرآن کے تحائف کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ملک کی ممتاز مذہبی و علمی شخصیات میں عرفان القرآن اور دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے نسخہ جات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا، ایم کیو ایم کی رہنماء خوش بخت شجاعت اور آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب احمد بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے تمام شخصیات کو شیخ الاسلام کی تصانیف کا تحفہ دینے کے بعد انہیں منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف پیش کیا، جس میں معززین نے گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایس ایم منیر کنزیومر سوسائٹی کے چیئرمین کوکب اقبال برگ، ناصر ترک، ایس ایم منیر، بریگیڈئر، راشد صدیقی، فیروزالدین بھی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top