تحریک منہاج القرآن اڈا پرمٹ کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد

لودہراں( ) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سمرا کے زیراہتمام اڈا پرمٹ بی کالونی میں حلقہ درود کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت ملک محمد اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے کی۔ نگران یونین کونسل چوہدری عبدلغفار سنبل اور ملک سلطان آرائیں نائب صدر نے شرکت کی انتظامات کی نگرانی قاری اللہ دتہ قادری نے کی کثیر تعداد میں کارکنان تحریک منہاج القرآن اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت جمیل کریم قادری نے حاصل کی جبکہ  نعت شریف قاری اللہ دتہ قادری نے پیش کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا آخر میں ذکر اور دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top