بیداری شعور طلبہ اجتماع 19 نومبر کو ناصر باغ لاہور میں ہو گا، شیخ الاسلام خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

حافظ عمیر احمد قادری کو آرڈینیٹر MSM آزاد کشمیر نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع طلبہ میں بیداری شعور کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "اک عزم کریں اک کام کریں مستحکم پاکستان کریں" کے عنوان کے تحت بیداری شعور طلبہ اجتماع 19نومبر کو پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں صبح دس بجے شروع ہوگا اور شام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آزاد کشمیر سے ہزاروں طلبہ اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اس عظیم اجتماع میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری طلبہ اجتماع سے خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز اور انقلابی قیادت میں MSM نے طلبہ کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو بیک وقت طلبہ میں تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز معاشرے میں امن، محبت، تشکیل کردار، خدمت انسانیت اور تعمیر وطن کیلئے مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top