پلندری آزاد کشمیر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت واٹر پمپ کی تنصیب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پلندری اسلام پورہ آزاد کشمیر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے مضافاتی علاقہ اسلام پورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

تقریب سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخار اور انجینئر افضال غوث و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں پلندری کی معزز سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن پلندری محمد مظہر اور محمد منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر افتخار شاہ بخاری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاکستان میں چلنے والے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ میاں افتخار سنے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات کے مختلف پہلو اجاگر کیے۔ معزیزین علاقہ نے اس واٹر پمپ کی انسٹالیشن پر معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top