15 روزہ ٹرینگ کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن و معلمات عرفان القرآن کورس یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالغفار چشتی نے حاصل کی۔ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول محترمہ حوریہ ملک اور محترمہ رابعہ اکرم نے پیش کیے۔ نقابت کے فرائض خالد اعوان ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی نے سرانجام دیے۔ کورس میں 35 علماء مردو خواتین نے شرکت کی۔

تقریب میں علامہ طارق اعجاز فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور، محمد آصف امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، سہیل احمد عباسی ناظم تحریک، علامہ محمد یونس القادری ناظم علماء کونسل راولپنڈی، والد گرامی علامہ افضال احمد قادری ناظم دعوت اور نصیر احمد قادری نے خصوصی شرکت فرمائی۔

علامہ محمد یونس القادری نے خطاب فرماتے ہوئے شرکاء کورس کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ علامہ طارق اعجاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور عرفان القرآن کورس کو رجوع الی القرآن کا ذریعہ قرار دیا۔

آخر پر علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے مدلل خطاب فرمایا اور شرکاء کورس کو عرفان القرآن کورس کی کلاسز کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے معلمین و معلمات کی ذمہ داریاں بیان کی اور کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری والدین کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ بچوں کو تعلیم و تربیت دینا جہاں والدین کی ذمہ داری ہے وہاں ان سے بڑھ کر اساتذہ کی ہے۔

انہوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر پر روشنی ڈالی کہ وہ چایتے ہیں کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دل میں پیدا کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن چاہتا ہے، اس پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لیے تحریک منہاج القرآن مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top