فرینکفرٹ (جرمنی) میں ہونے والی انٹرنیشنل کتابی نمائش میں منہاج القرآن کی بھر پور نمائندگی
جرمنی کے خوبصورت شہراوریورپ کے ٹریڈ میٹروپ سنٹر فرینکفرٹ میں ہر سال مختلف انٹرنیشنل فیئرز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بک فیئر کا ایک اپنا مقام ہے۔اس بک فیئر میں پوری دنیا کے ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے جس میں سپورٹس، ادب، سائنس، مذہب اور بہت سے موضوعات پر کتابیں پیش کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں ان کے بے تحاشہ اشاعتی ادارے اپنے کاروبار اور صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔
اس دفعہ انٹرنیشنل نمائش میں 106 ممالک کے 7000 سے زائد سٹال موجود تھے اور اعداد وشمار کے مطابق 2 لاکھ 80 ہزار افراد نے اس نمائش کا وزٹ کیا۔ نمائش کے ہال نمبر 8 میں سٹال نمبر 908 پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے سٹال لگایا گیا جس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مختلف تصانیف پیش کی گئیں جن میں عرفان القرآن(The Glorious Quran)، امام بخاری، امام ابو حنیفہ، انسانی حقوق، امن، باہمی رواداری، دہشت گردی کے خلاف فتویٰ (انگریزی اور اردو) آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے جن میں یورپ اور دنیا بھر سے آئے سکالرز اور پروفیسرز بھی شامل تھے۔ان سکالرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ پوری دنیا ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسٹال اور اس سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی اور سروس منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر شبیر احمد کھوکھر (فرینکفرٹ) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ترجمان شاہد مرسلین نے کی جن کی ٹیم میں طیب رحمان، محمد یوسف، عبدالوہاب، عرفان محمود، مقصود اکرام، وقاص رحمان، آکاش احمد، ڈاکٹر محمد نواز، یاسر احمد، ذیشان احمد اور فیصل مشہدی شامل تھے جنہوں نے محنت اور تندہی سے تمام امور سرانجام دیئے۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ