منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 28 اکتوبر 2011ء کو پاکستان سے پندرہ روزہ تنظیمی و نجی دورہ پر پیرس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سینئر نائب ناظم اعلیٰ کا استقبال کرنے والوں میں ان کے فیملی ممبران کے علاوہ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم اور صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد شامل تھے۔ ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے وطن عزیز میں دوسروں پر الزام تراشی اور کفر وگستاخی کے فتاویٰ لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ایسے فتاویٰ سے نوبت قتل وغارت گری اور فساد عامہ تک پہنچ جاتی ہے ان نام نہاد علماء سے اگر کوئی علمی اختلاف کرے تو بھی اس پر کفرو ارتداد اور گستاخی رسول کے فتوے لگا دیئے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں حقیقت شناس علماء بھی اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت کی راہنمائی کی اور اپنا دینی وملی فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اہم موضوع پر نہایت دقیق، علمی، تحقیقی اور مفصل گفتگو فرمادی ہے اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس سے استفادہ کریں اور امت مسلمہ کے تشخص کو بحال کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

رپورٹ:راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top