اسلاف کے نظریات سے عملی رہنمائی لینے کی بجائے انہیں کتابوں اور تقریروں کی زینت بنا دیا گیا: ڈاکٹر رحیق عباسی

تبدیلی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کا مرکز و محور اقبال کی فکر کو بنایا جائے
اقبال کی فکر پوری امت مسلمہ کی میراث ہے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ اسلاف کے نظریات سے عملی رہنمائی لینے کی بجائے ہم نے انہیں کتابوں اور تقریروں کی زینت بنا دیا اور سال بعد ہونے والی کانفرنسز اور سیمینارز میں ذوق خطابت اور تحریر تک محدود کردیا ہے جو بہت بڑا المیہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ تعلیمی ادارے طلبہ کو اقبال کی فکر سے روشناس کرا رہے ہیں اور وہ معاشرے میں تعمیری قدروں کے فروغ کا فریضہ احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن اسلاف کے علوم کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے کے ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ نوجوان نسل ان کے افکارات سے عملی رہنمائی لے کر فکری و علمی زوال سے باہر نکل سکے۔ وہ گذشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تجمل حسین اور دیگر طلبہ قائدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اقبال کی فکر پوری امت مسلمہ کی میراث ہے۔ پاکستان کا وجود انہی کی فکر کا مرہون منت ہے، افسوس آج پاکستان اسلاف کے نظریات سے انحراف کا شکار ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کا مرکز و محور اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کو بنایا جائے تبھی ہم مسائل کی دلدل سے باہر آسکیں گے۔ طلبہ کو پہلی ترجیح علم کے حصول پر دینا ہوگی تا کہ وہ اسلاف کے نظریات کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top