19 نومبر کو ہونیوالا بیداری شعور طلبہ اجتماع لاہور کی تاریخ کا منفرد اور بڑا اجتماع ہو گا: تجمل حسین

ملک کی موجودہ صورتحال متقاضی ہے کہ طلبہ تحریک پاکستان والے کردار کو دہرائیں
ناصر باغ میں ہونیوالے طلبہ اجتماع کی تیاریوں کیلئے بلائے گئے ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 19 نومبر کو ہونیوالا بیداری شعور طلبہ اجتماع لاہور کی تاریخ کا منفرد اور بڑا اجتماع ہوگا۔ جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات شرکت کر کے وطن عزیز میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ اجتماع سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے اور طلبہ کو اہم پیغام بھی دیں گے۔

ناصر باغ میں ہونیوالے طلبہ اجتماع کی تیاریوں کیلئے بلائے گئے ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تجمل حسین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال متقاضی ہے کہ طلبہ تحریک پاکستان والے کردار کو دہرا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے میدان عمل میں اتریں اور موجودہ نظام کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ 19 نومبر کو لاہور شہر کی فضائیں اور درودیوار طلبہ کے اس عزم کی گواہ بن جائیں گی کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں وطن عزیز کے استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تجمل حسین نے کہا کہ بیداری شعور طلبہ اجتماع میں ملک میں آنیوالی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا کیونکہ اس ملک کا مقدر طلبہ اور نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

مرکزی صدرمصطفوی سٹوڈنٹس مووومنٹ تجمل حسین نے کہا کہ وطن عزیز میں پائے جانیوالی تنگ نظری اور انتہا پسندانہ اور منفی رویوں کے خلاف طلبہ کو انتہائی مؤثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اجتماع کی تیاریوں کیلئے 25 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر لی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top