منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے تنظیمی احباب کا حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد واپسی پر استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے تنظیمی احباب کا وفد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مورخہ 10 نومبر 2011ء کو ویانا ایئر پورٹ پہنچا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر محمد نسیم خواجہ، مسز الماس خواجہ، محمد مسعود، مسز محمد مسعود، ملک مجاہد، مسز ملک، نمرہ ملک، کاظم اور مسز کاظم شامل تھے جن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

معزز حجاج کرام کا استقبال کرنے والوں میں مسجد البلال کے صدرالحاج محمد اکرم بٹ، پاکستان اوورسیز الائنس کے صدر فاروق چودھری، حاجی حافظ ملک محمد اشفاق احمد اعوان، پاکستان انجمن فیملیزآسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحیداحمد، مراقبہ ہال ویانا کے کوآرڈینیٹرمحمد آفتاب سیفی، حاجی اکبر علی، منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، ملک محمد مصطفی، منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف، محمد بشیر ناصر(بابائے صحافت)، محمد اشفاق احمد، محمد اظہر، ملک عمر، شمسی صاحب اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے حاجیوں کا بھر پور استقبال کیا اور ان کے گلوں میں پھولوں کے ہار پہنائے۔

یاد رہے کہ آسٹریا کے دس رکنی حج گروپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں حج کی سعادت حاصل کی اور اپنے استقبال کے لئے آنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top