منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی
عید الاضحٰی 2011ء کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے جانور ذبح کیے گئے۔ جن کا گوشت بنا کر حصہ داروں کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت مستحقین تک بھی پہنچایا گیا۔ منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے 15 نواحی دیہات میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن شکر گڑھ کے قائدین، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد قربانی کے موقع پر موجود تھی۔ منہاج القرآن کے کارکنان نے قربانی کا گوشت بنانے اور تقسیم کرنے میں بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کے اس جذبے کو بہت سراہا گیا۔
تبصرہ