خواجہ محمد نسیم کی ہمشیرہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی ہمشیرہ کی چوتھی برسی کے موقع پر مورخہ 19 نومبر 2011ء بروز اتوار کو قرآن خوانی کی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد حافظ علامہ اشفاق احمد اعوان نے تلاوت کلام پاک کی، نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں حاجی اکبر علی اور حیدر رضا شامل تھے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے حاضرین کے ساتھ مل کر قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی مصروفیا ت میں سے وقت نکال کر ختم شریف اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔ علامہ اشفاق احمد اعوان نے ختم شریف پڑھا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اجتماعی طور پر درودوسلام پیش کرنے کے بعد حاضرین کو منہاج لنگر پیش کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top