جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ کی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ نے ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملکی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ ملاقات میں روابط کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائے بغیر بہتری کی کوئی امید نہیں۔ محب وطن اور تبدیلی کی خواہش کرنے والی قوتوں کو مل کر جدوجہد کرنا چاہیے تاکہ حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو اور پاکستان کے عوام کے مسائل صحیح معنوں میں حل ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top