ناروے کے مذہبی رہنماؤں کے وفد کی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

وفد نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے امن ایوارڈ پیش کیا

انٹرنیشنل ریلیشنز کے ہیڈ پاسٹر ٹرائیگیو بریکی کی قیادت میں ناروے کے مذہبی رہنماؤں کے وفد نے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے کوآرڈینیٹر جی ایم ملک، جواد حامد، راجہ جمیل اجمل اور حافظ غلام فرید بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے امن عالم کے قیام، احترام انسانیت، بین المذاہب رواداری اور دنیا کی مختلف تہذیبوں کو قریب لانے، نفرت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ویمبلے لندن میں ہونیوالی امن برائے انسانیت کانفرنس میں منہاج القرآن کے تاریخی کردار سے بھی وفد کو آگاہ کیا جس میں 6 مذاہب کے رہنماؤں نے امن کیلئے کی جانے والی اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

وفد نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے امن ایوارڈ پیش کیا جسے امیر تحریک فیض الرحمان درانی نے وصول کیا۔ نارویجن وفد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور CD'S کے تحائف بھی دئیے گئے۔ نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے وفد کو تحریک کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ ناروے سے آنے والے وفد میں ریڈن کرسٹوفرسن، باربو بریکی، آرنلڈ کرسٹوفرسن اور آراوڈی گارڈ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر مرقس فدا، سیلمان امانت، جاوید اختر اور ندیم صادق بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top