شبلی کالج گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام 29 اکتوبر 2011ء ہفتہ کو مونگی بنگلہ گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مونگی بنگلہ سے شاہد فاروق، محمد ارشاد چوہدری، علامہ مشتاق احمد قادری اور دیگر تحریکی کارکنان نے شرکت کی۔

افتتاحی تقاریب جامعہ فردوس مدنیہ مونگی بنگلہ اورشبلی کالج مونگی بنگلہ میں منعقد کروائی گئیں، جبکہ آئیں دین سیکھیں کورسز کی کلاسز کے لیے علامہ عمران علی قادری تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے خصوصی شرکت کی جبکہ علماء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض علامہ مشتاق احمد قادری نے سرانجام دیئے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت علامہ نیاز احمد نے حاصل کی۔ تلاوت اور نعت کے بعد علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کامکمل تعارف کروایا اور باقاعدہ اور ترجمہ کرنے کے آسان ترین قواعد کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نماز کے کچھ حصے کا ترجمہ بھی کروایا جسے شرکاء نے بہت سراہا اور فورا کلاسز شروع کرنے پر اصرار کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں میں سے غلام سرور پرنسپل شبلی کالج نے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top