بیداری شعور عوامی ریلی کے لیے تیاریوں کا آغاز

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2011 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے بیداری شعور عوامی ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مرکزی قائدین کے وفد نے لیاقت باغ میں پنڈال کی جگہ پر اجتماع کی انتظامی کمیٹیوں سے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور ناظم منہاج پروڈکشنز شفیق الرحمن سعد کے علاوہ دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ تمام مرکزی قائدین نے پنڈال میں اجتماع کی جگہ پر مقامی تنظیمات اور انتظامی کمیٹیوں کے اراکین ملاقات کی۔ اس کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پانچ سو سے زائد انتظامی اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس کیمپ میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے انتظامی کمیٹیوں کے اراکین کو انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر 2011ء کو ملک بھر سے لاکھوں کارکنان کی آمد ہوگی، جن کے لیے بہترین اور اعلیٰ ترین انتظامات کرنا اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اہم ہدایات دیں۔ لیاقت باغ روالپنڈی میں شیڈول بیداری شعور کی عوامی ریلی کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بیرون ملک سے ویڈیو کانفرنس خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ اس پروگرام کے لیے تمام انتظامی کمیٹیوں اور اس کے اراکین نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top