منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام یوم تاسیس کی پروقار تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ حافظ ساجد علی (صدر)، محمد اطہر زبیر (نائب ناظم تحریک)، عبدالغفار (پرنسپل منہاج ماڈل سکول)، محمد افضال طاہر (جنرل سیکرٹری)، محمد صابر حسین (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، فیض الرحمن (جوائنٹ سیکرٹری)، محمد مشتاق حجازی ایڈووکیٹ (لیگل ایڈوائزر)، نور رسول (کوآرڈینیٹر بلڈ سوسائٹی)، عابد علی دانش (فنانس سیکرٹری)، شیخ مبشر (کوآرڈینیٹر یونین کونسلز) اور چوہدری شوکت علی (فنانس سیکرٹری) نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر اس بات کاعزم کیا گیا کہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر 9 محرم الحرام کو فکرِ حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس جبکہ یکم جنوری 2012ء کو نوجوانوں کیلئے ایک ریس کے انعقاد پر بھی بریفنگ دی گئی۔ تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top