بیداریِ شعور عوامی ریلی کے حوالے سے مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن لاہور کی یونین کونسل ناظمین سے میٹنگ

18 دسمبر بروز اتوار کو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی کے حوالے سے مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن لاہور کی یونین کونسل ناظمین سے میٹنگ نیشنل بینک جی ٹی روڈ گوجر خان کے ساتھ والی بلڈنگ میں گزشتہ روز صبح 10 بجے منعقد ہوئی۔ جس میں امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم، تنویر اعظم سندھو، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انار خان گوندل، MSM کے کارکن حافظ عمیر اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔

بیداریِ شعور عوامی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں یونین کونسل ناظمین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کہا کہ 18 دسمبر کو ہونے والی بیداریِ شعور عوامی ریلی کے حوالے سے مرکز تحریک منہاج القرآن نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن کے تمام ایگزیکٹو ارکان بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر کو کامیاب اجتماع کے بعد کراچی میں بھی ان شاء اللہ شاندار اجتماع منعقد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد انقلاب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں متحد ہیں اور پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی جانیں، عزتیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top