تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر نے کہا ہے کہ یزید اسلامی تاریخ میں وہ بدترین شخص تھا جس نے رائے دہی کے آزادانہ حق سے عوام کو محروم کیا، قومی خزانے کو ذاتی تجوری سمجھ کر اس کا بے دریغ استحصال کیا، اقرباء پروری کو فروغ دیا، اسلامی تہذیب و تمدن کو تبدیل کرنے کی عملی کوشش کی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم و جبر کے خلاف حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے آواز اٹھائی اور وہ ظلم کے نظام کے نفاذ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے۔ انہوں نے اقامت دین کے لیے اور ظلم کے نظام کی بیخ کنی کے لیے اپنا گھر بار، اولاد، مال حتی کہ جان تک دے دی مگر ظلم کے نظام کو قبول نہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصرت فتح علی آڈٹیوریم میں منعقدہ پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ فیاض بشیر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ سے پیار کرنے والے ان کی فکر کو اپنی نجی زندگی سے لے کر اجتماعی اور قومی زندگی میں اس کو لاگو کریں تاکہ مظلوم کی داد رسی ہوسکے اورامت مسلمہ کو پھر سے امن والا معاشرہ مل سکے جس میں ظلم نہیں ہوگا بلکہ امن ہی امن ہوگا۔

ناظم تحریک فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عالم اسلام کی واحد تحریک ہے جو اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام علیہم السلام کی محبت کو یکجا کررہی ہے۔ اس کا مشرب جوڑنا ہے توڑنا نہیں اور وہ وقت بہت جلد آئےگا جب امت دوبارہ متحد ہوگی۔

اس موقع پر علامہ محمد ریاض کھرل ممبر کور کمیٹی فیصل آباد، علامہ عزیزالحسن حسنی، اللہ رکھا نعیم، حاجی امین القادری، علامہ عارف صدیقی، رانا غضنفر علی اور میاں کاشف محمود بھی موجود تھے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top