تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن مورخہ 04 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ مہتاب احمد نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت راجہ ناصر محمود (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی) نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض محمود الحق قریشی نے ادا کیے۔ پروگرام میں احمد نواز انجم (امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب)، چوھدری تنویر اعظم سندھو (مرکزی راہنما تحریک منہاج القرآن ) اور انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے کہا کہ 18 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں لاکھوں افراد کے تاریخی عوامی اجتماع سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ہماری جنگ باطل، طاغوتی، فرسودہ اور عوام دشمن کرپٹ انتخابی نظام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پاکستانی قوم کو مصطفوی انقلاب سے روشناس کرانا چاہتی ہے جس میں تمام مسائل کا حل ہے۔ یہ بیداریء شعور کی تحریک پورے پاکستان میں شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر ناصر باغ لاہور میں ہونے والے تاریخی طلبہ اجتماع کے بعد لیاقت باغ میں نئی تاریخ رقم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی چار کو لیاقت باغ کے پروگرام کیلئے سترہ بسوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

کنونشن سے تنویر اعظم سندھو، انار خان گوندل، چوھدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآن پی پی چار)، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی چار) اور محمود الحق قریشی نے بھی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن پی پی چار کے عہدیداران قاضی محمد افضل، چوھدری طاہر خان، راجہ عابد نسیم، چوھدری ضیاالحسن، راجہ ثاقب جمیل، راجہ حسن اختر، قاضی ادریس زعفران (صدر یوتھ لیگ پی پی چار)، قاضی احسان غفور (ناظم یوتھ لیگ پی پی چار) اور یونین کونسلوں کے عہدیداروں راجہ ظفر محمود، راجہ خالق محمود، مرزا اعجاز احمد، راجہ تنویر احمد، چوھدری طارق محمود، راجہ حبیب الرحمان، ماسٹر فضل کریم، چوھدری وقار احمد اور رفقاء و اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top