صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (یونان) سید محمد جمیل شاہ کے سسر انتقال کر گئے: انا للہ وانا الیہ راجعون

ایتھنز (میاں وقار احمد) صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (یونان) و جنرل سیکرٹری پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ، چیئرمین منہاج ایڈوائزری کونسل یونان سید محمد جمیل شاہ کے سسر شاہ پور خاں چک شہزاد اسلام آباد (پاکستان) میں مورخہ 01 دسمبر 2011ء کو 71 سال کی عمر میں رحلت فرماگئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک ، مرکزی قائدین، منہاج یورپین کونسل کے جملہ عہدیداران، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے جملہ عہدیداران، وابستگان اور کارکنان نے سید محمد جمیل شاہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرکی دعا کی۔ وفات کی خبر سنتے ہی سید محمد جمیل شاہ پاکستان روانہ ہوگئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top