واگ پاکستان برانچ اور F5 Excel کے اشتراک سے لیڈر شپ چیلنجز اور تعمیر شخصیت کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

واگ پاکستان برانچ کے زیراہتمام جدید دورِ تعلیم کے تقاضوں اور معاشرے میں لوگوں کی قائدانہ نشوونما لیے لیڈر شپ چیلنجز اور تعمیر شخصیت کے موضوع پر دسمبر 2012ء میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں ماہر اساتذہ حسنین جاوید اور باسط رحمان نے جدید انداز میں لیکچرز دیے۔

ورکشاپ میں تعمیر شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جس میں دونوں اساتذہ نے نہایت عمدہ اور آسان طریقے سے شخصیت کی بناوٹ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسانی شخصیت کے بارے میں مختلف نقطہ ہاے نظر بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہر انسان کی شخصیت مختلف خصوصیات کی مالک ہوتی ہے جو ایک انسان کو دوسرے انسان سے منفرد کرتی ہیں۔ نیز اساتذہ نے طلبہ و طالبات کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کے تسلی بخش جواب دیتے ہوئے موضوعات کی وضاحت کی۔ ورکشاپ میں موجود تمام طلبہ و طالبات کو ان کی شخصیت کے مختلف پہلوں سے آگاہی کے لیے مختلف قسم کی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

ورکشاپ میں درج ذیل اہم موضوعات کوزیر بحث لایا گیا:

  • شخصیت سازی اور اس کا تجزیہ
  • اعتماد سازی
  • تعمیری طرز فکر
  • قائدانہ اوصاف
  • وسعتِ نظری
  • تخلیقی صلاحیتیں
  • اعتدال پسندی اور علم و دانش سے وابستگی
  • نرم دلی اور جذبات پر قابوپانا

آخر میں انسان کامل اور پوری انسانیت کے سب سے بڑے قائد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی قائدانہ شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کا عہد کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top